26 نومبر، 2022، 10:28 AM

پاکستانی سابق وزیراعظم کو بُلٹ پروف جیکٹ پہنے اور گاڑی سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری

پاکستانی سابق وزیراعظم کو بُلٹ پروف جیکٹ پہنے اور گاڑی سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری

پاکستانی شہر راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔
مراسلے کے مطابق وی آئی پی کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔

News ID 1913365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha